کوہلو، پیٹرول پمپ میں آتشزدگی، چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ
کوہلو (انتخاب نیوز) مین شاہراہ پر واقع دکان میں غیرقانونی پٹرول پمپ میں آتشزدگی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تفصیلات کے مطابق غیرقانونی پٹرول پمپ کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی عوام اور پولیس نے موقع پر پہنچ فوری آگ کو کنٹرول کرلیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے دکان میں پٹرول اور ڈیزل موجود تھے تاہم عوام اور پولیس نے بروقت آگ کو کنٹرول کرکے جانی و مالی نقصان سے بچالیا ہے آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی پولیس نے تفتیش شروع کرلی ہے۔ علاوہ ازیں ضلع بھر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ضلعی انتظامیہ چوروں کے سامنے بے بس تمبو موڑ میں لیویز چوکی کے دو سومیٹر کے فاصلے پر چوروں نے پرچون دکان کا صفایا کردیا ڈیوٹی میں تعینات اہلکار واقع سے لاعلم تفصیلات کے مطابق کوہلو کے بی ایریا میں چوری کے وارداتوں میں شدت اضافہ ہوتا جارہا ہے بے ایریا میں تعینات سینکڑوں کی تعداد میں لیویز اہلکار چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں عوامی حلقوں نے اپنے بیان میں کہا کہ رات گئے لیویز اہلکاروں کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی گندم بیج لے جانے کی کوشش نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ضلع کوہلو کے لیویز خود چور ہیں تمبو موڑ میں لیویز چوکی کے دوسو میٹر کے فاصلے پر چوروں کی جانب سے دکان کو لوٹنے کے واقع نے مزید یہ ثابت کردیا کہ لیویز اہلکار خود چوروں سے ملے ہوئے ہیں گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع کے بی ایریا کے اکثر علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے عوامی حلقوں نے ڈی جی لیویز سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹس لیکر مختلف واقعات کی تحقیقات کی جائیں اور ضلع کوہلو میں تعینات لیویز اہلکاروں کی انکوائری کی جائے کہ ایک مثالی فورس اب چوروں کیساتھ مل کر ایسے واداتوں میں کیوں شامل ہورہے ہیں جن میں سرکاری گودام سے گندم بیج راتوں رات لے جانے کی کوشش واضح ثبوت ہے۔


