پاکستان میں ڈالر 271، سونا 2لاکھ 9 ہزار روپے تولہ ہوگیا

کراچی (انتخاب نیوز) ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ایک ڈالر 271 روپے کا ہوگیا۔سونے کے دام بھی آسمان پر جاپہنچے، ایک تولہ سونے کی قیمت میں آج ساڑھے چھ ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہفتے کو بینکوں میں ڈالر کی لین دین نہ ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق ہفتے کے روز ڈالر 271 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔ رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 32 روپے 93 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 35 روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے بعد سونے اور چاندی کے دام بھی نئی تاریخی سطح پر جاپہنچے بین الاقوامی مارکیٹ مین سونا گزشتہ روز کے مقابلے میں 2 ڈالر کمی کے بعد 1928 ڈالر فی اونس ہوگیا۔تاہم مقامی طور پر اس کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا ایک ہی روز میں 6500 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 5574 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار 184 روپے ہوگئے۔ سونے کی طرح صرافہ بازاروں میں چاندی کے دام بھی 100 فی تولہ اور 85 روپے 75 پیسے فی 10 گرام بڑھ کر بالترتیب 2300 روپے اور 1886 روپے 14 پیسے ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں