جیکب آباد، صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد زخمی
جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آباد کے قریب صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ،عورتوں بچوں سمیت 27افراد زخمی ،دو بچوں کی حالت نازک۔ جیکب آباد کے صدر تھانے کی حدود عرض محمد موڑ کے قریب صادق آباد سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میںعورتوں اور بچوں سمیت 27افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میںمحمد جاوید ،شاہد ،سجاد ،جھانگیر،راشد حسین ،جاوید،محمد عمران ،فاروق،ظفر اقبال ،طارق محمود،اعجاز ،فیصل ،نیک محمد ،عبدالوحید،علی شیر ،عبد اللہ ،گل زمان ،5سالہ شائستہ ،4سالہ ابراہیم،2سالہ زینب ،12سالہ فائزہ ،15سالہ شازیہ شامل ہیں،مسافروں کی کوچ الٹنے کی اطلاع پر شہبازائیربیس کے حکام نے جائے وقوعہ پہنچ کر ایمبو لینس کے ذریعے زخمیوں کو شہباز بیس کی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کا طبی امداد دی گئی ،تین زخمیوں جن میں 12سالہ فائزہ اور15سالہ شازیہ سمیت تین مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،مسافر کوچ کے الٹنے کا سن کر مسافروں کے ورثہ بھی ائیر بیس ہسپتال پہنچے تو ائیر بیس حکام نے اندر داخل ہونے دیا جو پریشانی کی حالت میں ساری رات باہر کھڑے رہے تھے۔


