چیف سیکرٹری خود کو وائسرائے سمجھتے ہیں، سرکاری گاڑیوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کی جائے، اختر لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو نے سانحہ بیلا، پشاور، اور کوہاٹ میں بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت اقدام اٹھایا جائے، انہوں نے کہا کہ 22دسمبر کو ایک توجہ دلاؤنوٹس میں بلوچستان کی سرکاری گاڑیوں کے ملک کے دیگر حصوں میں چلنے کی نشاندہی کی تھی چیف سیکرٹری بلوچستان نے تاحال اس حوالے سے کوئی جواب جمع نہیں کیا ہے نہ معلوم وہ خود کو اس صوبے کا وائسرائے سمجھتا ہے، میرااستحقاق مجروح ہوا ہے، لہٰذا اسپیکر اس پر رولنگ دیں جس پر اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو جمعرات 12:00بجے اسمبلی حال میں طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں