بیرک گولڈ کی جانب سے پہلی ادائیگی بلوچستان حکومت کی کامیابی ہے، عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ : صوبائی وزیر مواصلات اور ترجمان بلوچستان بلوچستان عوامی پارٹی سردار عبدالرحمن کھیتران نے ریکوڈک معاہدے کے نتیجے میں بیرک گولڈ کارپوریشن کمپنی کی جانب سے 3ملین ڈالز کی پہلی اداہیگی کو صوبائی حکومت کی کامیابی قرار دیتے ہوے کہا کہ اس کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور تمام اراکین کو جاتا ہے جہنوں نے بروقت صحیح فیصلہ کر کے نہ صرف صوبے کے مفاد میں بہترین فصیلہ کیا بلکہ ہمارے ملک پاکستان کو معاشی لحاظ سے اس وقت مختلف چیلنجر کا سامناہے اور ایسے وقت میں غیر ملکی کمپنی کی جانب سے کاروبار کی مد میں 3 ملین ڈالز کی ادائیگی کسی بڑی خوش خبری سے کم نہیں۔وزیر موصلاات سردار عبدالرحمن کھیتران کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے اگرصحیح وقت پر صحیح فیصلے لیے جاہیں تو ہم ہر قسم کی معاشی اور امن دشمنوں سے مقابلے کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں