حکومت کا وفاقی سیکرٹریٹ کے افسران کی تنخواہوں میں غیر منصفانہ فرق ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ایگزیکٹو الاونس سے محروم سرکاری افسران کو بنیادی تنخواہ پر150 فیصد ایگزیکٹو الاونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹریٹ کے افسران کی تنخواہوں میں موجود غیر منصفانہ فرق ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں موجود غیر منصفانہ فرق کو ختم کرنے کے لیے گریڈ 17 سے 22 کے ایگزیکٹو الاونس سے محروم افسران کو 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 150 فیصد ایگزیکٹو الاونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو الاونس میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہو گا
Load/Hide Comments


