شرمیلا فاروقی پنک بس سروس کی پہلی ڈرائیور بن گئیں، سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر

کراچی (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی پنک پیپلز بس سروس کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں اور ڈرائیونگ سیٹ سے سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی، تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے گزشتہ روز خواتین کی سہولت کے لئے خصوصی بس سروس کا آغاز کیا گیا، جس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے ہمراہ خواتین نے کیا جبکہ اس بس کو شرمیلا فاروقی نے چلایا،شرمیلا فاروقی نے بس میں لی گئی سیلفی اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اسے خواتین مسافروں کے لئے تاریخی دن قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ یہ بسیس کراچی کی خواتین کے لیے وقف کی گئیں ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ پنک بس سروس بلاول بھٹو اور سندھ حکومت کا ایک زبردست اقدام ہے،پنک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس سے قبل ویمن بینک کا قیام کیا، یہ وہ جماعت ہے جس نے خواتین کو ترجیح دی ہے،شرمیلا فاروقی نے کہا کہ شرجیل میمن کی بیماری کے باوجود یہ کام نہیں رکا، آج پاکستان میں خواتین کے لیے یہ بس شروع کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں