بیساکھیوں پر کھڑی جمہوریت کی ذمہ دار سیاسی اشرافیہ خود ہے، سعید ہاشمی

کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینئر سیاستدان سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ بیساکھیوں پر کھڑی جمہوریت اور ملک کو درپیش معاشی اور سیاسی مسائل کی ذمہ دار ازخود سیاسی اشرافیہ ہے۔اقتدار کی ہوس ترقیاتی فنڈز و ذاتی مفادات کے حصول کی سوچ کی تکمیل کے لئے سیاسی قیادت کے جائز ناجائز طرزعمل نے ریاستی اداروں کو سیاست میں مداخلت آئین کی پامالی اور پارلیمنٹ کی بے توقیری کے مواقعے فراہم کیے۔ایک دوسرے پر الزام تراشی ذاتیات پر غیر پارلیمانی تنقید سے سلگتے ہوئے مسائل سے چھٹکارہ ممکن نہیں۔ مضبوط بااختیار باوقار پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ریاستی اداروں کو آئین کے مطابق فرائض کی بجاآوری عوامی رائے کااحترام اورمعاشی اور سیاسی مسائل کا حل ممکن بنایاجاسکتا ہے۔سیاسی قیادت ماضی کی کوتاہیوں اور غلطیوں سے سبق حاصل کرے اور ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں باوقار پارلیمان کی بحالی کے سیاسی وژن اور سوچ کوفروغ دیں تاکہ ریاست کے مضبوط فیصلہ سازی کی قوت اور ممبران پارلیمنٹ کاوقار واحترام کی بحالی ممکن ہوسکے۔اور ملک کو درپیش بحرانوں کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرکے عوام کی مشکلات کم کی جاسکےں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں