وزیراعظم شہباز شریف سے مریم نواز کی ملاقات، ناراض رہنماﺅں کو منانے کا فیصلہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے ملاقات کی جس میںپارٹی کی تنظیم سازی ،ورکرز کنونشنز سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی کے ناراض رہنماﺅں کو منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ قیادت نے پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شہباز شریف نے مریم نواز کو شاہد خاقان عباسی سے جلد ملاقات کی ہدایت کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ممکنہ انتخابات کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی معاشی اورمہنگائی کی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔
Load/Hide Comments


