مسجد پر حملہ اسلامی اصولوں کیخلاف ہے، پاکستان اپنی اندرونی سیکورٹی کا خود ذمے دار ہے، افغان ترجمان
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان افغان حکومت سہیل شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر کی سیکیورٹی کا ذمہ دار پاکستان خود ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل شاہین نے کہا کہ ہم اجازت نہیں دیتے کہ افغان سرزمین کسی اور کے خلاف استعمال ہو، الزامات تولگتے رہتے ہیں مگر شواہد ہیں توپیش کئے جائیں۔ سہیل شاہین نے کہاکہ ہم نے پشاور واقعہ کی مذمت کی ہے، پشاور واقعے کے بعدا فغان وزارت خارجہ نے تعزیت کا بیان دیا، مسجد پر حملہ اسلامی اصولوں کیخلاف ہے۔ترجمان افغان حکومت نے کہاکہ ہم نے کبھی نہیں کہاکہ لڑکیوں کی تعلیم کیخلاف ہیں، ہم صرف اسلامی ماحول اور حجاب کی حمایت کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments