کراچی، 25 پولیس مقابلوں میں ڈاکو ہلاک، 35 زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (انتخاب نیوز) شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوو¿ں سے ضلعی پولیس کے 25 مقابلے ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں 01 ڈاکو کو ہلاک جبکہ 35 زخمی ڈاکوو¿ں سمیت متعدد ڈاکوو¿ں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا۔گرفتار ملزمان سے مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بشمول 35 پستول ،01 منی کلاشنکوف اور 18 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 840 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 44 کلو 59 گرام چرس، ہیروئین،آئس،کرسٹال برآمد کی گئی۔گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 146 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن تحویل میں لیا گیا۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 74 موٹرسائیکلیں اور 13 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں