چاغی لیویز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا، اسلحہ اور راکٹ لانچر برآمد

کوئٹہ : چاغی لیویز کے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن، راکٹ لانچر برآمد کرکے قبضے میں لے لئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چاغی کی خصوصی ہدایت پر کیو آر ایف لیویز فورس نے دوران سرچ آپریشن محراب وڈھ علاقے میں پاک افغان سرحد کے قریب چھپائے گئے 12.7 اینٹی ایئر کرافٹ گن کے 52 رانڈ ، آر پی جی 7 راکٹ 3 عدد برآمد کرکے قبضے میں لیکر نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں