کوئٹہ،وفاقی محتسب کے حکم پر خاتون شازیہ ناز کو بینک سے 40 ہزار روپے کی رقم واپس دلوا دی گئی
کوئٹہ( این این آئی)وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں درخواست گزار خاتون شازیہ ناز نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کا اکا¶نٹ نجی بینک میں تھا۔ اور اس نے اے ٹی ایم استعمال نہیں کیا تھا باوجود اس کے اس کے اے ٹی ایم سے 40 ہزار روپے کی رقم نکلوا لی گئی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کے عملے نے انکوائری کا آغاز کیا۔ انکوائری کے دوران نجی بینک کے افسران کو وفاقی محتسب کے دفتر طلب کیا گیا۔ تمام ریکارڈ دیکھنے کے بعد وفاقی محتسب کا عملہ پر پہنچا کہ درخواست گزار خاتون شازیہ ناز نے اے ٹی ایم استعمال کیا ہی نہیں تھا۔اور اس کے بینک اکا¶نٹ سے نکلنے والی چالیس ہزار کی رقم غلط طور پر نکالی گئی تھی۔ چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار خاتون کو اس کی رقم ادا کی جائے۔ احکامات موصول ہوتے ہی بینک کے عملے نے فوری طور پر چالیس ہزار کی رقم درخواست گزار خاتون کے اکا¶نٹ میں ڈال دی۔درخواست گزار خاتون وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ تشریف لائیں اور وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔


