جنرل پرویز مشرف نواب اکبر خان بگٹی سمیت بلو چ، پشتون نو جوانوں کا قاتل تھا ،لالا یوسف خلجی

کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان امن جر گہ کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے جنرل پرویز مشرف بزرگ سیا ستدان نواب اکبر خان بگٹی سمیت دیگر بلو چ، پشتون نو جوانوں کا قاتل تھا جو اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔ یہاں جا ری ہو نے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ شہید نواب اکبر خان بگٹی نے بلوچستان کے عوام کے حقوق اور ساحل ووسائل کے لئے آواز بلند کی جس کی پاداش میں ڈکٹیٹر جنرل پر ویز مشرف نے نواب اکبر بگٹی اور دیگر بے شمار بلوچ اور پشتون نو جوانوں کو شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار ختم ہو نے کے بعد جنرل پرویز مشرف بیرون ملک فرار ہو گیا ،عدالت نے جنرل پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور بالا آخر جنرل پر ویز مشرف اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہید نواب اکبر خان بگٹی بلو چستان کے ہر شہری کے دل میں زند ہ ہیں لیکن پر ویز مشرف کا نام لینے ولا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبار تھی لیکن پرویز مشرف کی موت پر کسی کو دکھ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں