کوئٹہ، گھر سے 70سالہ خاتون کی رسیوں سے بندھی لاش برآمد

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک گھر سے 70سالہ ریٹائرڈ خاتون کی رسیوں سے بندھی لاش برآمد کرلی گئی ۔ ریسکیو ذڑائع کے مطابق گزشتہ روز میکانگی روڈ پر کوچہ شیر محمد واقع ایک گھر سے ایک بزرگ خاتون کی رسیوں سے بندھی نعش ملی جسے فوری طو رپر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت 70سالہ مختیار بیگم جوکہ ایک ریٹائرڈ ٹیچر تھی کے نام سے ہوئی ، ذرائع کے مطابق مذکورہ گھر میں وہ اپنے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھی ۔ اس سلسلے میں پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں