مستونگ کے قریب چلتے ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک)مستونگ شاہراہ میجر چوک کے قریب ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی میونسپل کمیٹی کے فائر فائیٹر بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کرٹینکر کو بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ میجر چوک مستونگ کے قریب ایک آئل ٹینکر میں ویل جام ہونے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اطلاع ملتے ہی میونسپل کمیٹی کے فائر بریگیڈ اور فائر مین آفیسر و عملے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور ٹینکر کو تباہی سے بچا لیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں