کوئٹہ میں ماحل بلوچ کی گرفتاری کیخلاف دھرنا، انتظامی یقین دہانی پر 48 گھنٹے کیلئے موخر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سے ماحل بلوچ کی گرفتاری کیخلاف لواحقین کا دھرنا، انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد موخر۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ہم نے اپنا دھرنا 48گھنٹے کےلئے مو¿خر کردیا ہے۔ اے سی نثار احمد لانگو، ڈی ایس پی آصف غفور اور ایس پی راشد زہری کی یقین دہانی پر ہم یہاں سے واپس ہورہے ہیں۔ ماحل بلوچ کو 48 گھنٹے کے اندر اندر رہا کیا جائے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ اسے عدالت میں پیش کیا جائے یا ہائی کورٹ میں۔ ماحل بلوچ کیخلاف جو ایف آئی آر ہے اسے واپس لیا جائے، اس پر جو جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں وہ واپس لیے جائییں، ایسا نہیں ہوتا تو 48 گھنٹے کے بعد ہم اس سے بھی سخت قدم اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں