عوام کا لیڈر خود قربانی دیتا ہے کارکنوں سے قربانی نہیں مانگتا،شازیہ مری

اسلام آباد :وفاقی وزیر اور ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے عمران کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا لیڈر خود قربانی دیتا ہے کارکنوں سے قربانی نہیں مانگتا۔ آصف علی زرداری خود جیل جاتے ہیں کارکنوں کو جیل جانے کا نہیں کہتے جبکہ عمران خان اب اپنے آپ سے بھی ڈرنے لگا ہے۔ ان کا جیل بھرو کا اعلان مجھے سزا سے بچاو¿ کا حربہ ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ابھی تو بلین ٹریز، پشاور بی آرٹی اور مالم جبہ کے ملزموں کی فائل بھی نہیں کھلی۔ ابھی تو گندم، چینی، زرعی کھاد اور ایل این جی بحران پیدا کرکے مال بنانے کے مقدمات بھی نہیں کھلے تو نیازی صاحب زمان پارک میں چھپ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ظلم کرتے ہوئے ہٹلر بنتا تھا اور اب کہتا ہے کہ میں 70سال کا بوڑھا ہوں۔ شازیہ مری نے کہا کہ ان کا آج بھی عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ ملک میں انتشار پھیلانا بند کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں