بارکھان واقعے پر جے ٹی آئی تشکیل، 30 روز میں رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بارکھان میں کنویں سے مری قبائلی کے تین افراد کی لاشوں کی برآمدگی۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے بارکھان واقعے پر جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔ جے آئی ٹی 30 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ڈی آئی جی لورالائی رینج کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ جے آئی ٹی کو 30 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن، اسپیشل برانچ بارکھان کا نمائندہ اور ڈی سی بارکھان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں