بارکھان واقعہ کا وزیراعظم نوٹس لیں، کسی سے مذاکرات اور لاشوں کی تدفین نہیں کریں گے، لواحقین
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بارکھان سے مری قبائل کے تین افراد کی لاشوں کی برآمدگی۔ لواحقین نے لاشوں کیساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے مذاکرات اور بات نہیں کریں گے، نہ لاشوں کی تدفین کریں گے جب تک وزیر اعظم پاکستان خود آکر مذاکرات نہیں کرتے۔ لواحقین نے مزید کہا کہ بارکھان واقعے کی مکمل اورشفاف تحقیقات کی جائے، ملوث بااثر صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران کو قرار واقعی سزا دی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
Load/Hide Comments


