خضدار میں وفاق المدارس کے تحت مدرسوں کے امتحانات مکمل، 2504 طلبہ و طالبات کی شرکت

خضدار (نامہ نگار) مدارس کے لاکھوں طلباءو طالبات کے سالانہ امتحانات کا اختتام۔ چھے دن پر محیط سالانہ بورڈ امتحان جمعرات کو ختم ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں وفاق المدارس کے تحت چلنے والے دینی مدارس کی چھٹی ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ خضدار میں 126 امتحانی عملے کی نگرانی میں26 الگ الگ امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے، جہاں 2504 طلبہ وطالبات شریک ہوئے جبکہ ملک بھر میں تقریبا سوا پانچ لاکھ شرکائے امتحان کیلئے دو ہزار آٹھ سو اڑتالیس مراکز قائم کئے گئے، امتحانی امور کی انجام دہی کیلئے اٹھارہ ہزار نگران عملہ مصروف عمل تھے۔۔۔شرکائ شعبہ کتب طلباءوطالبات کی مجموعی تعداد،520834، دورہ حدیث تعداد طلباء11663 اور طالبات 21920 شعبہ حفظ۔ مجموعی تعداد 98264، امتحانی مراکز مجموعی تعداد 2848۔ بنین 765 اور بنات 2083، نگران عملہ 17791 تھے۔ میڈیا نمائندوں کے امتحانی مراکز کے دورہ کے موقع پر جنرل سیکرٹری جمعیت علما اسلام خضدار مولانا عنایت اللہ رودینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ا یک وقت میں پورے پاکستان میں طلبہ وطالبات کی امتحانات ہورہی ہیں، کشمیر اور اسلام آباد سے لیکر بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک ایک ہی وقت ایک ہی پرچہ پہنچتاہے۔وفاق المدارس العربیہ کے تحت ہونے والی امتحانات دیگر بورڈ کےلیے ایک مثال ہے جہاں کم تعداد میں امتحانی عملہ ایک ہفتہ میں بغیر کسی سیکورٹی امتحانی امور سرانجام دیتے ہیں اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوتا۔ وفاق المدارس کی جانب سے نگران اعلی ضلع خضدار مولانا عبدالحکیم مردوئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ پورے ڈسٹرکٹ خضدار میں 2504 طلبہ وطالبات شرکاءامتحان ہیں، جبکہ 26 مراکز ہیں جن میں دس بنیں جبکہ 16 بنات کی ہے۔ سٹی خضدار میں بنیں کے چار امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے مجموعی طور پر 126 نگران متعین ہوئے جو امتحانی دیکھ رہے ہیں۔ دریں اثناءجمعیت علما اسلام کے صوبائی نائب مولانا محمد صدیق مینگل،جمعیت طلباءاسلام خضدار کے صدر مولانا بلال احمد مردوئی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں