وزیراعظم سے امریکی سینیٹرز کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سینیٹ کے 9رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی،سینیٹ میں اکثریتی رہنما سینیٹر چارلس شومر وفد کی قیادت کر رہے تھے، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر امریکی سینیٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
Load/Hide Comments


