رمضان سے قبل لسبیلہ میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، انتظامیہ ناکام
اوتھل :رمضان المبارک کی آمد آمد ہے لیکن لسبیلہ میں مہنگائی کو پر لگ گئے، ایک ماہ قبل جن چیزوں کی قیمتیں کم تھی ایک ماہ کے اندر آٹا،گھی،چائے، پتی گیس،سبزیاں، پھل، مرغی کا گوشت،ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے بعد چیزوں قیمتیں آسمان کو باتیں کرنے لگی روز مرہ استعمال ہونے والی چیزوں کی قیمتیں غریب عوام کی خرید سے دور، دیہاڑی دار دو وقت کھانے کے لیے سخت پریشان، انتظامیہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام۔ لسبیلہ میں مہنگائی کو پر لگ گئے، ایک ماہ قبل جن چیزوں کی قیمتیں کم تھی ایک ماہ کے اندر آٹا،گھی،چائے، پتی گیس، سبزیاں، پھل، مرغی کا گوشت، ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے بعد روزمرہ کی ضروریات کی چیزوں قیمتیں آسمان کو باتیں کرنے لگی اور یہ اشیا غریب عوام کی قوت کی خرید سے دور، دیہاڑی دار دو وقت کھانے کے لیے سخت پریشان،ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے سبب غریب عوام کو اپنے پیاروں کو علاج کروانے میں بھی سخت مشکلات کا سامنا، لسبیلہ کی سرکاری ہسپتالوں میں بھی ادویات کی شدید قلت غریب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا دیہاڑی دار طبقہ کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے وہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے لسبیلہ میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کرے اور غریب عوام کے لیے روزمرہ استعمال ہونے چیزوں خریدنے کے لئے یوٹیلٹی اسٹورز پر تمام چیزیں رکھی جائے یا تو لسبیلہ کے تمام تحصیلوں میں سستا بازار قائم کیا جائے اور لسبیلہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا کوٹہ بڑھا کر ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔


