نوکنڈی میں مسافر بردار گاڑی پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فائرنگ بدترین سفاکیت ہے، نیشنل پارٹی
نوکنڈی: نیشنل پارٹی نوکنڈی کے پریس ریلیز میں جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ نوکنڈی کے قریب مسافر بردارگاڑی پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فائرنگ ڈرائیور ومسافروں کوزخمی کرنے اور عورتوں وبچوں پرفائرنگ بدترین سفاکیت وظلم کے مترادف ہے بلوچستان حکومت وڈی جی لیویز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوکنڈی کے قریب عورتوں اور بچوں پرگولیاں چلانے والےضلعی انتظامیہ کےملوث لیویزاہلکاروں کے خلاف فوری طورپر قانونی کاروائی کرکے سزا دیں بصورت دیگرنوکنڈی عوام کے ساتھ مل کر سخت ترین احتجاج کریں گے بیان میں کہا گیا کہ نوکنڈی پہلے سے ہی امن وامان کے حوالے سے تباہ تھی چور وڈاکووں کاراج قائم ہے اب ستم یہاں تک کے قانون کے رکھوالے اور عوام کے محافظ خود ہی ایسے مظالم کررہے ہیں عورتوں اور بچوں پر فائرنگ کرنے کی اجازت نہ قانون دیتا ہے نہ ہی اسلامی بلوچی اورقبائلی روایات میں یہ شامل ہے بیان میں کہا گیاکہ اگر انتظامیہ کی جانب سے یہ کہاجارہاہے کہ گاڑی کورکنے کااشارہ کیا تھا مگر رکانہیں تو اسکا حل یہ نہیں کہ ڈائریکٹ ڈرائیوریاعورتوں وبچوں سمیت دیگرمسافروں پر اندھادھندفائرنگ کی جائے یہ کھلم کھلا سرکاری دہشت گردی کہلاتا ہے نیشنل پارٹی اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر ذمہ دار اہلکاروں کومعطل کرکے انکے خلاف قانونی وعدالتی کاروائی کی جائے تاکہ عوام میں پھیلی بے چینی وغم وغصہ دور ہوسکے۔


