آل مکران کسٹم ایجنٹس کی ہڑتال، پاک ایران بارڈر پر تجارتی عمل روک دیا گیا

گوادر:آل مکران کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن نے غیرمعینہ مدت کے لیئے ہڑتال کا اعلان کردیا ،پاک ایران کے تمام بارڈر پر ایکسپورٹ اور امپورٹ کا عمل روک دیاگیا ،کسٹم انٹلیجینس جگہ جگہ بلوچستان کے ٹرانسپوٹروں کو تنگ کررہی ہے جب تک ایف بی آرٹرانسپورٹروں کے جائز مطالبات پر عمل نہیں کرتی احتجاج جاری رہے گا۔ آل مکران کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن نے کسٹم انٹیلی جینس کے خلاف ہڑتال حل کردی ،آل مکران کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے یکم مارچ 2023 سے مکران میں پاک ایران کے تمام بارڈر پوائنٹس پر ایکسپورٹ،امپورٹ کی جی ڈی فائلنگ روک کر غیر میعنہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے آل مکران کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ہڑتال پنجگور،مند اور 250 گوادر میں ہمارے تمام مطالبات کے منظور ہونے تک جاری رہے گااوراس دوران کسی بارڈر پر نہ کوئی جی ڈی فائل ہوگا اور نہ ہی کوئی مال لوڈ ہوکر جاسکے گا تاوقتیکہ ہمارے درج ذیل مسائل حل نہیں ہونگے آل مکران کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات میں کہا ہے کہ حال ہی میں قائم کیئے گئے خضدار کسٹم کلکٹریٹ کو ختم کیا جائے بلوچستان کے شہر خضدار کے نام سے جو کہ خضدار سے لیکر صرف حب بلوچستان تک ھے چند چیک پو سٹوں کی خاطر جو کہ پہلے گوادر بلوچستان کلکٹریٹ کے زیر انتظام چل رہے تھے اب صوبہ سندھ کراچی کلکٹریٹ کے تحت کیا گیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے،انہوں نے کہااس کلکٹریٹ کے قیام کا مقصدد صرف RCD شاہرا پر مزید چک پوسٹوں کا قیام ہے حالانکہ کوئٹہ سے کراچی اور گوادرسے کراچی بیسیوں چیک پوسٹیں پہلے سے قائم ہیں جسکا مقصد صرف کوئٹہ، تفتان، اور مکران کے لوگوں کو جا بجا تنگ کرنا،پاک ایران ٹریڈ میں مشکلات پیدا کرناہے مطالبات میں مذید کہا گیا کہ کسٹم انٹیلیجنس جو جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کرکے مقامی تاجروں کو ہراساں کررہے ہیں اس کو روکا جائے اورتمام پاک ایران بارڈر پر ایمپورٹ اور ایکسپورٹ کیلئے یکساں پالیسی کا نفاذ ہوانہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آہمارے ان جائز مطالبات پر سنجیدہ رویہ اختیار کرکے ملک کی بہترین مفاد میں تسلیم کرکے عملی اقدام اٹھائے تاکہ ملک کو ریونیو کی مد میں نقصان سے بچایا جاسکے۔ مطالبات منظور ہونے تک ان تمام بارڈر پر مکمل ہڑتال جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں