اوتھل، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی، ساکران ندی میں ایک شخص ڈوب گیا

اوتھل، حب (این این آئی) اوتھل میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 2 افراد زخمی ہوگئے۔ جمعہ کے روز ضلعی صدرمقام اوتھل سے تقریباً 40 کلومیٹر دور مین آر سی ڈی شاہراہ پر ٹیارو کے مقام پر پک اپ اور رکشہ کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص حیدرعلی خاصخیلی ولد تاج محمد خاصخیلی جاں بحق جبکہ دو افراد عبدالقادر اور جمعہ خان زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں مرک 1122ٹیارو سینٹر منتقل کردیا گیا۔جہاں زخمیوں کی طبی امداد کی گئی۔ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ حب ساکران تھانہ کے قریب ندی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا متوفی حاجی براد واہورہ گوٹھ ماموں ہوٹل کا رہائشی تھا اس حوالے بتایاجاتا ہے کہ ساکران تھانہ کے قریب ندی میں جمع پانی میںنہاتے ہوئے 17سالہ نوجوان محمد عظیم واہورہ ولد فقیر محمد واہورہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا متوفی حاجی براد واہورہ گوٹھ ماموں ہوٹل کا رہائشی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں