گوادر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد لاپتہ
گوادر (انتخاب نیوز) گوادر کے علاقے کلانچ سے بابو محراب بلوچ کے خاندان سے پانچ افراد لاپتہ کر دیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق بابو محراب بلوچ کے خاندان سے تعلق رکھنے والے 5 افراد جن میں حمید بلوچ، رسول بخش، شاہجہان، امیر بخش، وحید، صابر شامل ہیں۔
خاندان ذرائع کے مطابق مذکورہ لاپتہ افراد ابھی تک منظر عام پر نہیں لائے گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔
Load/Hide Comments


