تربت گرڈ اسٹیشن کی استعداد بڑھانے کیلئے مکران کے متعدد علاقوں میں 32 گھنٹے بجلی فراہمی معطل
مکران (نمائندہ خصوصی) تربت گرڈ اسٹیشن کی capacity کو بڑھانے کیلئے مکران کے بیشتر علاقوں کو 32 گھنٹے کیلئے بجلی کی فراہمی معطل۔ تربت، پنجگور، ہوشاب گرڈ اسٹیشن متاثر ، گوادر، پسنی اور اورماڑہ کو ایران ، گوادر نئے ٹرانسمیشن لائن سے بجلی سپلائی کی جارہی ہے۔ کیسکو ذرائع کے مطابق تربت گرڈ اسٹیشن کی کیپسٹی کو بڑھانے کیلئے جمعرات کی صبح مکران کے بیشتر علاقوں کو بجلی کی سپلائی بند کردی گئی۔ کسیکو ذرائع کے مطابق کام کا دورانیہ کم سے کم 32 گھنٹے کا ہے توقع ہے کہ جمعة المبارک شام 4 بجے تک بجلی بحال کردی جائے گی۔ اس دوران مکران کے علاقے پنجگور، تربت، ہوشاب کے گرڈ اسٹیشن متاثر ہونگے، تاہم گوادر، پسنی اور اورماڑہ کو ایران، گوادر نئی ٹرانسمیشن لائن جو حال ہی میں مکمل ہوچکی ہے ان علاقوں کو ایران، گوادر ٹرانسمیشن لائن سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ایران، گوادر ٹرانسمیشن لائن حال ہی میں پایہ تکمیل کو پہنچی، گوادر کے بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 100 میگاواٹ بجلی معاہدے پر دستخط کیلئے وفاقی وزیر توانائی اور پاکستانی حکام رواں ہفتے ایران کا دورہ کرچکے ہیں۔


