سونمیانی وندر کے بیشتر قدیمی علاقے غائب ہیں، ڈیجیٹل مردم شماری منظور نہیں، عوامی ایکشن کمیٹی

وندر : تحصیل سونمیانی وندر میں جاری مردم شماری اور سٹلمنٹ پر وندر عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس اکثریتی رائے نے فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیبلیٹ پر ہونے والی مردم شماری کو یکسر مسترد کرتے ہیں تحصیل سونمیانی وندر کے بیشتر قدیمی علاقے غائب ہیں اور میونسپل کمیٹی وارڈ کے حلقوں اور گوٹھوں کو دور دراز کی یونین کونسلوں میں دکھایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وندر کی آبادی مسلسل بڑھ رہی ہے گزشتہ مردم و خانہ شماری میں دکھائی گئی آبادی سے بھی حالیہ مردم شماری میں آبادی کو کم دکھایا جارہاہے یہ ایک سازش ہے یا ناکام پالیسی جو بھی ہے وہ پورے علاقے کے نقصان کی وجہ بن رہا ہے جس کو مسترد کرتے ہیں ۔ جبکہ انہوں نے سٹلمنٹ کے حوالے سے بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ ماسٹر غلام رسول انگاریہ، کامریڈ سلیم بلوچ،مولانا عمر عادل، مولوی شبیر احمد، جے یو آئی کے اقلیتی رہنما جیٹھا مل ساگر ، کونسلر ظفرخان، عباس واڈیلہ، ڈاکٹر نورمحمد انگاریہ، کونسلر عظیم بزنجو، آفتاب احمد انگاریہ، حاجی عبدالستار انگاریہ، ماسٹر شفیع محمد انگاریہ، معز واڈیلہ، الہی بخش بلوچ، غلام قادر، حبیب اللہ سرمستانی، آغا عبدالرحمن، عتیق الرحمن ودیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں