برطانیہ، مسجد سے گھر واپس جاتے شخص کو آگ لگادی گئی

برمنگھم:برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک شخص کو مسجد سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم شخص نے آگ لگادی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مسجد سے گھر واپس جانے والے شخص کو ایک نامعلوم شخص نے روکا اور دونوں کے درمیان کچھ گفتگو ہوئی جس کے بعد ملزم نے اس شخص کو کچھ چھڑک کر آگ لگادی۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جبکہ پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔جلائے جانے والے شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔پولیس اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ کیا گزشتہ ماہ مغربی لندن میں ہونے والے اسی طرح کے حملےجس میں 82سالہ شخص کو مسجد کے باہر آگ لگا دی گئی تھی، سے اس کا کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں