سعودی عرب ، رمضان کی آمد
سینکڑوں قیدیوں کو رہا کردیا گیا

ریاض (صباح نیوز)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے شاہی فرمان پررمضان المبارک میں سینکڑوں قیدیوں کورہا کردیا گیا۔سعودی جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے حکم اوروزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیزبن سعود بن نائف کی ہدایت پر قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیا۔محکمہ جیل خانہ جات کے ڈی جی نے کہا کہ سرکاری حق کے قیدیوں کی رہائی کے خوشگواراثرات مرتب ہوں گے وہ رمضان کا مہینہ اپنے اہل وعیال کے ساتھ گزارسکیں گے اورعید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے درمیان رہ کرمنا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں