آئی جی پولیس کی بلوچستان بھر میں گاڑیوں کے کالے شیشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کی ہدایت

کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان نے بلوچستان بھر میں گاڑیوں کے کالے شیشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کر نے کی ہدایت کر دی ۔ اتوار کوسینٹرل پو لیس آف بلو چستان کوئٹہ کے جا ری کر دہ اعلامیہ مطابق آئی جی پولیس بلو چستان نے بلو چستان بھر میں غیر قانونی طور پر گاڑیوں کے کالے اور رنگ برنگے شیشوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔مہم کے اختتام پر ہر ضلع کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے آئی جی پولیس کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مہم کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر تفصیلات آپریشنز برانچ سی پی او میں جمع کروائی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں