بلوچستان بالخصوص گوادر کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان بالخصوص گوادر کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔گوادر چین پاکستان اقتصادی راہ داری کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وزیر اعظم شہبازشریف سے بدھ کے روز رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے وزیر اعظم آفس میںملاقات کی۔ اسلم بھوتانی نے وزیراعظم کو اپنے حلقے (گوادر -لسبیلہ )میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے حلقے کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔ ZS
Load/Hide Comments


