دکھی انسانیت کی خدمت انسان کیلئے باعث افتخار ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنربلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہاکہ معاشرے کے محروم، محکوم اور معذور افراد کی معاونت کرنے سے جو ذہنی سکون و اطمینان ملتا ہے وہ محسوس تو کیا جا سکتا ہے مگر الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا.میری دعا ہے کہ میں بے سہارا لوگوں کیلئے سہارا اور ناامید لوگوں کیلئے کرن بن جاوں گورنر بلوچستان نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی انسان کیلئے باعث افتخار ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں جمعرات کے روز ضیا خان کی قیادت میں کوئٹہ آن لائن رضاکاران پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وفد نے گورنر بلوچستان کو صوبہ بلوچستان کے ہزاروں معذور افراد کو درپیش مشکلات، ملازمتوں ان کیلئے مختص کوٹہ پر عملدرآمد اور معاشی ناآسودگی سے آگاہ کیاگورنر بلوچستان نے ان کے مسائل کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں