حب میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، پولیس زیادتی کیخلاف نوجوان سڑکوں پر آگئے

حب (نمائندہ انتخاب) حب شہر میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس کی پکڑ دھکڑ،شہر کے مختلف علاقوں سے نوجوانوں کی بڑی تعداد پولیس کی کاروائیوں اور مبینہ زیادتیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی سیاسی کارکنوں کو حراساں کیا جاتا ہے جمعہ خان ہوٹل کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاج ،پولیس پر شریف شہریوں کو پکڑ کر ا±نکی تذلیل کرنے کا الزام مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی ہوائی فائرنگ اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی شب حب شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں اور سیاسی کارکنوں ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر پولیس کے خلاف جمعہ خان ہوٹل کے سامنے احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ حب پولیس شہریوں کو بلا جواز تنگ کر رہی ہے بلخصوص ایس ایچ او شریف شہریوں کو بلا جواز تنگ کرتا ہے اور ا±نہیں حراست میں لیکر یذلیل کی جاتی ہے جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ حالیہ دنوں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس نے کریک ڈاﺅن شروع کر رکھا ہے اور شہر میں بغیر کاغذات والی موٹر سائیکل سواروں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں مزید برآں مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعر ے بازی کی اس موقع پر مذاکرات کے دوران SHOحب کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے اور قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی بتایا جاتا ہے کہ اس موقع پر میونسپل کارپوریشن حب کے متعدد کونسلران بھی پہنچ گئے تاہم مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ایس پی سے مذاکرات کے بعد ہی وہ اپنا احتجاج ختم کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں