پاکستان کا گدھا اور گھوڑا برابر ہے، پی ٹی آئی بلوچ لاپتہ افراد سے متعلق لاعلم کیوں ہے؟، نواب رئیسانی
کوئٹہ (یو این اے) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ عوامی اہمیت کے حامل مسئلے پر ازخودنوٹس کااختیاروکارروائی سپریم کورٹ کے5سینئر ججز کوہوناچاہےے ،عارف علوی نہ ان کا صدرِ پاکستان ہے یہ صرف اس کا صدرِ پاکستان ہے جس کا نام عمران خان ہے، پی ٹی آئی بلوچ لاپتہ افراد سے متعلق لاعلم کیوں ہے؟ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ "عوامی اہمیت کے مسئلے” پر ازخود نوٹس اور کارروائی کا استعمال پانچ (5) سینئر ججوں کی بنچ کے ذریعہ کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ صدر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا نہ ان کا صدرِ پاکستان ہے یہ صرف اس کا صدرِ پاکستان ہے جس کا نام عمران خان ہے ،نواب اسلم رئیسانی نے کہاکہ پہلے کہتے تھے ٹرک کے بتی کے پیچھے لگا ہے، اب کہتے ہیں آٹے کے ٹرک کے پیچھے لگا ہے، عجیب ہنگاما ہے میں حیران ہوں، میں نے دیکھا کہ پاکستان کا گدھا اور گھوڑا برابر ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی "بلوچ مسنگ پرسنز” سے لاعلم کیوں ہے ؟ آئین کا آرٹیکل 8 کہتا ہے کہ بنیادی حقوق کے خلاف کوئی بھی قانون کالعدم ہے۔ 9 ریاست اور معاشرے کے لیے انسانی حقوق کی اہمیت کا تحفظ کرتا ہے "ایک شخص کی سلامتی کا تحفظ کرتا ہے”۔


