70 سال سے یہی تماشا دیکھ رہے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ون مین شو ہے، نواز شریف

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) لندن سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا تھاکہ ہم 70 سال سے یہی دیکھ رہے ہیں، 1953ءسے نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے آ رہے ہیں، 70 سال سے یہی تماشہ بار بار دیکھ رہے ہیں، منتخب حکومت کو نکال دیا جاتا ہے۔ 3 ججز کا بینچ، 4 ججز کے فیصلے کو نہیں مان رہا، یہ فیصلہ نہیں ون مین شو ہے، اس کیس کا فیصلہ 4 ججز کا پہلے ہی آ چکا ہے۔ ان تین ججز کا فیصلے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنا چاہیے، یہ فیصلہ چارج شیٹ ہے، انہوں نے آئین ری رائٹ کیا ہے۔ میں نے کہا تھا اگر اس طرح کے فیصلے آئیں گے تو ڈالر 500 روپے کا ہوجائے گا۔ ان فیصلوں سے اصل سزا پاکستان کے عوام کو مل رہی ہے، ان فیصلوں سے آٹا، چینی، بجلی سمیت ہر چیز مہنگی ہوجائے گی۔ ہمارے فل کورٹ کے مطالبہ پر کیوں عمل نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں