مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی
گوادر (این این ائی) مکران کوسٹل ہائی وے کنڈ ملیر کے قریب گاڑی کھائی میں گر نے سے خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تربت سے کراچی جانیوالی والی گار گاڑی ٹوڈی نمبر BCA 131 کو کنڈ ملیر کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد جن میں ایک مرد ایک عورت اور تین بچیاں تھی، مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر کے قریب کار گاڑی حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں ایک خاتون اور تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ریسکیو کرکے اوتھل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واضح رہے گاڑی تربت سے کراچی جارہی تھی کہ کار گاڑی ڈرائیو سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔
Load/Hide Comments


