گوادر، تھانوں اور سرکاری دفاتر میں کھڑی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں کباڑ میں تبدیل
گوادر (این این آئی) ضلع گوادر کے مختلف تھانوں اور سرکاری دفاتر میں کھڑی گاڑیاں کباڑے بن گئےں، دفاتر میں کئی سال سے پڑی گاڑیوں اور مشینری کی نیلامی نہ ہو سکی، کروڑوں کی سرکاری گاڑیاں اور مشینری کباڑمیں تبدیل۔تفصیلات کے مطابق ضلع گوادر کے مختلف تھانوں اور سرکاری دفاتر میں کھڑی گاڑیاں کباڑے بن گئےں،ضلع بھر میں سرکاری محکمہ جات کی کروڑوں روپے مالیت کی سینکڑوں گاڑیاں، بلڈوزر ، ایمبولینس گاڑیاں ، مشیزی اور موٹر سائیکلیں افسران کی غفلت کے باعث سکریپ بن گئیں، محکمہ صحت ،تعلیم،بی ایند آر ، پولیس و دیگر سرکاری دفاتر میں کئی سال سے پڑی گاڑیوں اور مشینری کی نیلامی تک نہ ہو سکی جو سرکاری خزانے کو کروڑوں مالیت کا نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ ذرائع کے مطابق برسوں سے پڑی گاڈیوں اور مشنری میں سے بیشتر کے قیمتی پرزے وقتی نیلام نہ ہونیکی وجہ سے ناکارہ ہوگئے، علاوی ازیں چوری اور ڈکیتی کے دوران برآمد ہونے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ناکارہ ہو چکی ہیں جو عدالتی احکامات میں لاوارث و 550 ہونے کے باوجود نیلام نہ ہونیکی وجہ سے انکی حالت خستہ ہیں۔


