ہمایوں عزیز کردکی دشت میں واقع مائنز پر نامعلوم افراد کا حملہ

کوئٹہ: سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کردکی دشت میں واقع مائنز پر نامعلوم افراد کا حملہ، مشینری کو نذرآتش کرکے تین مزدووںکو اغوائ کرکے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سے ملحقہ علاقے دشت میںنامعلوم افراد سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد کی مائنز پر دھاوا بول کر وہاں موجود مشینری کو نذرآتش کرکے تین مزدوروں کو اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد کے ترجمان گل زمان عرف( گل جی) نے رابطہ کرنے پر واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ واقعہ گزشتہ روز کوئٹہ سے ملحقہ علاقے دشت میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد کی مائنز پر حملہ کرکے وہاں موجود مشینری کو نذرآتش کیا اور تین مزدوروں کو اپنے ساتھ لے گئے اور واقعہ کی ذمہ داری ایک کالعدم تنظیم نے قبول کی ہے۔گل زمان عرف( گل جی) نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ کے پس پردہ محرکات میر ہمایوں عزیز کرد ان کے اصولی سیاسی موقف سے دستبردار کرانے کی سازش ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں