حکومت بلو چستان کا صوبے کے تمام اضلاع کے انتظامی افسران کی چھٹیاں منسوخ

کوئٹہ( این این آئی) حکومت بلو چستان نے صوبے کے تمام اضلاع کے انتظامی افسران کی چھٹیاں منسوخ کر تے ہوئے انہیں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران اپنی جائے تعیناتی پر موجورہنے کی ہدایت کر دی ۔چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیزعقیلی کے جا ری کر دہ ایک ہدایت نا مے میں صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنران ، پو لیس کے ڈی آئی جی ، ڈپٹی کمشنر ، ایس پی ، اسسٹنٹ کمشنران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران21سے 25اپریل تک اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں گے ۔ ہدایت نا مے میں کہا گیا ہے کہ ایمر جنسی نو عیت کے علا وہ کسی بھی قسم کی چھٹیوں کی درخواست منظور نہیں کی جائے گی ۔ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سختی سے ہدایات پر عمل در ا ٓمد کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں