میرحمل کلمتی کی جوڈیشل لاک اپ میں قید مولانا ہدایت رحمان سے ملاقات
گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک) انتخاب نیوزبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے جوڈیشل لاک اپ میں قید جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن سے ملاقات کی۔ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی نے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کو عید کی مبارکباد دی اور ان کی حال پرسی کی۔اس موقع پر حق در تحریک کے صدر حسین واڈیلہ بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھےحق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے بلوچی روایات کے مطابق اپنے حریف سے خندہ پیشانی سے ملاقات کی۔ملاقات میں گوادر کے سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گوادر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔گوادر کے معتبر شخصیت حاجی کریم داد دشتی بھی میر حمل کلمتی کے ساتھ تھے۔
Load/Hide Comments


