بی این پی عوامی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس، اسد اللہ کے وکیل جواب جمع نہ کراسکے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) بی این پی عوامی کے فیک انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں کیس کی سماعت 3 مئی کو ہوئی۔ پارٹی کے صدر اسد اللہ کی طرف سے ایک بار پھر نئے وکیل پیش ہوئے، مذکورہ سماعت تک اسد اللہ کے وکلاءکی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ اسد اللہ کے وکلاءآج بھی جواب دعویٰ جمع نہ کرا سکے۔ اسد اللہ کے وکیل نے پھر تاریخ کی استدعا کی ہے، جس پر پیشی 31 مئی تک موخر کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسد اللہ کے وکلاءکی جانب سے بار بار تاریخ مانگنے پر الیکشن کمیشن کے ممبران نے برہمی کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments


