اے این ایف کی کوئٹہ اورچمن میں کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ اورچمن میں کارروائیوںکے دوران 3ملزمان کو گرفتار کرکے ہیروئن اورچرس برآمد کرلی۔انٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق انٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پرکوئٹہ کے علاقے سریاب رودپرواقع بس اسٹاپ پرکارروائیکرتے ہوئے سکھرکی رہائشی 2خواتین کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 7کلو 200گرام چرس برآمدکرلی۔ترجمان نے بتایاکہ چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ پر ایک کارورائی کے دوران انٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے چمن کے رہائشی ملزم کو گرفتارکرکے اسکے قبضے سے 12کلو گرام ہیروئن برآمدکرلی۔ انٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


