پشتون قوم پرست جماعت کوئٹہ میں اراضی پر قبضہ کرنیوالوں کی پشت پناہی کررہی ہے، متاثرین
کوئٹہ :کوئٹہ مشرقی بائی پاس کے رہائشی حاجی نور محمد رخشانی ،حاجی میر جہانگیر بادینی ،میر ظہور احمد بنگلزئی، غفار بنگلزئی ، میر محمد عمر بنگلزئی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ میں نے 15ایکڑ اراضی خریدی ہے اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے جس میں پشتون قوم پرست پارٹی کے سربراہ اور انکے حمایتیوں کی جانب سے پشت پناہی کی جا رہی ہے ہمیں انصاف فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس اور بعد میں پریس کلب کے باہر مظاہرے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میں نے 2018 میں مشرقی بائی پاس کے علاقے میں سید عارف آغا نامی شخص سے 15ایکڑ اراضی خریدی تھی اس کے بدلے میں اسے اپنا مکان اور رقم دی تھی اور مذکورہ اراضی خریدتے وقت پشتون قوم پرست جماعت کے سربراہ کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا تھا لیکن بعد میں زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی میرے دوبارہ رابطہ کرنے پر وہاں پر موجود تاج محمد نامی شخص کو 36 لاکھ روپے بھتہ بھی دیا اس کے باوجود میرے زمین کے اس مسئلے کو حل نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے ہمارے لئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہے رخشانی قوم میں ان حالات کی وجہ سے شدید تشویش پائی جاتی ہے میری حکومت اور حکام بالا سے درخواست ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردارادا کریں تاکہ اس صورتحال سے ہمیں نجات دلائی جائے اور مسئلے کے پر امن حل کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی قبائلی تنازعہ نہ ہو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زمین کی خرید و فروخت اور پیسوں کے لین دین کے تمام شواہد میرے پاس موجود ہیں مذکورہ اراضی اسٹامپ پیپر پر ہے۔


