کوئٹہ کا ریڈ زون سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند، پی ٹی آئی احتجاج میں پولیس افسر سمیت 16 افراد زخمی
کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کے ریڈ زون کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی گرفتار ی کے بعد سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ کے ریڈ زون کے مر کزی دروازے بند کر دئے گئے جبکہ ریڈ زون میں داخل ہو نے والی شاہراہ پر خار دار تاریں اور بیرئیرلگا کر سڑک کو بند کر دیا گیا ۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں اور پو لیس کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑ پیں ایک شخص جاں بحق جبکہ پو لیس افسران اور پی ٹی آئی کے کارکنوں سمیت 16افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی گرفتار ی کے بعد مشتعل افراد نے ایئر پورٹ روڈ کو بی اے مال کے قریب ٹریفک کے لئے بلا ک کر دیا پو لیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کر نے اور حساس مقام پر داخل ہو نے سے روکنے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں اور پو لیس کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ جا ری رہا اس دوران مشتعل افراد نے پو لیس کی دو گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا جبکہ پو لیس کے ترجمان کے مطابق ایس پی سٹی ، ڈی ایس پی کینٹ ، ایس ایچ او بجلی روڈ تھانہ سمیت 12اہلکاروں کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے زخمی کر دیا ، ترجمان کے مطابق مظاہرین کے پاس اسلحہ اورپٹرول بم تھے ، دوسری جانب پی ٹی آئی کے ایک کارکن عمر عزیز کی لاش بھی سول ہسپتال منتقل کی گئی جس کے پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ گو لی لگنا بتائی گئی ہے جبکہ ترجمان سول ہسپتال کے مطابق ایک لاش اور چار زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پو لیس کے درمیان منگل کی شب وقفے وقفے سے جھڑپیں جا ری رہیں کوئٹہ کا ایئر پورٹ روڈ شہداءزہری فلائے اورر تک میدان جنگ بنا رہا مشتعل افراد کی جانب سے پو لیس پر پتھراﺅ کیا گیا جس کے جواب میں پو لیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی کوئٹہ شہر کے دیگر علاقوں میں صورتحال معمول کے مطابق رہی تاہم سڑ کوں پر ٹریفک کا دباﺅ کم رہا۔


