مسلم باغ میں تخریب کاروں کا حملہ فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا، فرح عظیم شاہ
کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے ایف سی کیمپ مسلم باغ پر تخریب کاروں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تخریب کاری کی کارروائی میں دو ایف سی اہلکاروں کی اموات اور تین اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ وا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی نے بر وقت جوابی کاروائی کرتے ہوئے تخریب کاروں کو بھاری نقصان پہنچایاایف سی نے امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیاپوری قوم کو اپنی بہادر فورسز پر فخر ہے عوام ایف سی کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے بلوچستان کے عوام اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے اور ان کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔
Load/Hide Comments


