ڈھاڈر اور گردونواح میں ملیریا پھیلنے لگا، اسپتال اور کلینک مریضوں سے بھر گئے
ڈھاڈر (آن لائن) ڈھاڈر اور گردونواح میں ملیریا کے پھیلاﺅ نے وبائی مرض کی شکل اختیار کررہی ہے، بھاری تعداد میں لوگ شدید بخار میں مبتلا ہسپتال اور کلینک مریضوں سے بھر گئے تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر شہر اور گردونواح میں مچھروں کی یلغار سے ملیریا کے مرض میں اضافہ کردیا محکمہ صحت کے تحت ملیریا کنٹرول پروگرام کی جانب سے مچھر مار اسپرے نہ کرانے اور محکمہ کی سرد مہری سے گزشتہ کئی روز سے ملیریا بخار کے مریضوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر مرد خواتین بچے اور بوڑھے ملیریا بخار سے متاثر ہوکر ہسپتال اور پرائیوٹ کلینک پہنچ رہے ہیں جن میں زیادہ تر مریضوں کا تعلق غریب طبقے سے ہے جو کہ اپنے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے ڈاکٹروں کے مطابق اگر ملیریا کے تدارک اور بچا کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو ملیریا کا مرض خطرناک صورتحال پیدا کر سکتا ہے جس میں دماغی اور جسمانی طور پر انسانی جانوں کے نقصان کا اندیشہ بڑھ کر کر تشویشناک رخ میں تبدیل ہو نے کا امکان ہے عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان اور سیکرٹری صحت سے اپیل کی ہے کہ ملیریا کی روک تھام اور اس مرض پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ سرکاری سطح پر عام مریضوں کے لیے علاج معالجہ کی سہولیات مہیا ہوسکیں۔


