گڈانی، منشیات کے مقدمے میں سابق پولیس افسر کو دو بیٹوں سمیت سزا، جیل منتقل

گڈانی (یو این اے) سابق سب انسپکٹر محمد بوٹا سمیت دو بیٹوں کو جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج نے پانچ سال کی سزا سناکر پچیس ہزار جرمانہ عائد کرکے سنٹرل جیل گڈانی منتقل کردیا گیا گڈانی گزشتہ سال منشیات کے مقدمے میں گرفتار سابق سب انسپکٹر محمد بوٹا سمیت دو بیٹوں کو جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج نے پانچ سال کی سزا سناکر اور پچیس ہزار جرمانہ عائد کرکے سینٹرل جیل گڈانی منتقل کردیا گیا، ایس ایچ او گڈانی شیراز علی بھٹو نے گزشتہ سال اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شیخ آباد کالونی میں منشیات فروخت کرنے والے سابق سب انسپکٹر محمد بھوٹا اور ان کے دو بیٹوں کو رنگے ہاتھوں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا تھا منشیات فروش محمد بھوٹا پر جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج نے پانچ سال کی سزا سناکر پچیس ہزار کا جرمانہ عائد کرکے سنٹرل جیل گڈانی منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں