سبی میں سیلاچی اقوام کے دو گروہوں میں جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

سبی (یو این اے) سبی تلی روڈ پر سیلاچی اقوام کا آپس میں تصادم، ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی، نعش اور زخمی کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا، وجہ قتل گھریلو تازعہ بتایا جاتا ہے ،تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقہ گاوں کی سے تعلق رکھنے والے سیلاچی قبیلے کی ذیلی شاخ قطب زئی پرانے گھریلو تنازعہ پر آپس میں دست وگریبان ہوگئے جبکہ آتشی اسلحہ کا استعمال بھی کیا گیا فائرنگ کے نتیجے میں غلام سرور قطب زئی سیلاچی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ عبدالرزاق نامی شخص شدید زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی تھانہ غلام جیلانی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،نعش کوتحویل میں لے کر زخمی کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال سبی سائبان ایمبولینس کے ذریعے منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق مرنے اور زخمی ہونے والے آپس میں باپ بیٹا تھے فائرنگ کے نتیجے میں باپ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا ہے تاہم قتل کی وجہ پرانہ گھریلو تنازعہ ہے اور دونوں ذیلی شاخ کے افراد آپس میں چچا زاد ہیں،پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے گاوں تلی آو مختلف مقامات پر چھاپے لگارہی ہے تاہم آخری اطلاعات تک ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے ہیں مزید تفتیش سبی پولیس کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں